مشترک مفاد کا قرض
مشترک مفاد کا قرض
پرواڈکٹ کا نام
مشترک مفاد کا قرض
پراڈکٹ کی تفصیل
مشترک مفاد کے قرض سے مراد فنانسنگ کا طریقہ کار ہے جہاں دو یا زیادہ قرض حاصل کنندگان ایک یا زیادہ سے زیادہ کمپنیوں کو ایک قرض کے معاہدے کے ساتھ منسلک شرائط و ضوابط کے مطابق سرمایہ فراہم کرتے ہیں۔ یہ پراڈکٹ بنیادی طور پر صارفین کے بڑے گروپوں اور بڑے تعمیراتی منصوبوں کے لیے ہے۔ مشترک مفاد کے قرض کے ساتھ ایک قرض حاصل کرنے والا یکساں قرض کی شرائط کے تحت طویل مدتی قرض حاصل کرسکتا ہے۔ مشترک مفاد کے قرض کی مدت کے دوران ایک قرض حاصل کنندہ مارکیٹ پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور مارکیٹ میں اپنی ساکھ کو بہتر بنا سکتا ہے۔
خصوصیات
1۔ بڑی رقم اور طویل مدت۔ یہ قرض حاصل کنندگان کی طویل مدتی اور بڑی رقم کی طلب کو پورا کر سکتا ہے۔
2۔ فنانسنگ کے لئے کم وقت اور کوشش۔ عام طور پر قرض حاصل کنندہ اور انتظام کرنے والے کے درمیان مذاکرات کے ذریعے قرضے کی شرائط پر اتفاق کے بعد مشترک مفاد کے قرض کے قیام کی تیاری کا کام انتظام کرنے والے کی ذمہ داری ہے۔ قرضوں پر عمل درآمد کے دوران قرض حاصل کنندہ کو مشترک مفاد کے قرض کے تمام ممبران کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے اور متعلقہ واپسی، اور سود کے ساتھ اصل رقم کی واپسی اور قرض سے متعلق دیگر انتظامی کام کو بینک کے ایجنٹ کی طرف سے مکمل کیا جائے گا۔
3۔ مشترک مفاد کے قرضوں کے لئے مختلف نقطہ نظر. اسی قرض کے مشترک مفاد میں کئی قسم کے قرضے شامل کیے جا سکتے ہیں، جیسا کہ مستقل مدت کا قرض، گھٹتا بڑھتا قرض، قرض حاصل کنندہ کی ضروریات کے مطابق تیار ل / سی لائن شامل ہوسکتے ہیں۔ دریں اثنا، قرض حاصل کنندہ اگر ضرورت ہو تو امریکی ڈالر، یورو، چینی یوآن اور دیگر کرنسیوں کا انتخاب بھی کر سکتا ہے۔
4۔ مشترک مفاد کے قرض کا ایک کامیاب عمل مارکیٹ میں قرض حاصل کنندہ کی ساکھ کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر قرض حاصل کنندہ کو مستقبل کی مالیاتی ضروریات کے لۓ بڑی نقد رقم تک رسائی فراہم کر سکتا ہے۔
سود کی شرح
- مشترک مفاد کا قرض، قرض پر سود اور فیسوں پر مشتمل ہوتا ہے
مختلف قرض حاصل کنندگان کے لیے ہر صورت قرضوں پر سود کی شرح مقرر کی جائے گی جو مشترک مفاد کے قرضے کے معاہدوں کے مطابق مختلف قرض حاصل کنندگان کے لئے مختلف ہو گی۔
اخراجات
اخراجات میں بنیادی طور پر انتظامی فیس، دستاویزات کی تیاری کی فیس، ادارے کی فیس اور قرض دہندہ کی فیس شامل ہے
اہل درخواست گذار
1۔ قرض حاصل کنندہ جس کو طویل مدتی اور بڑی رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔
2۔ صنعت میں اعلی ساکھ کے حامل قرض حاصل کنندگان جن کے آپریشن کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ مالی اور تکنیکی استحکام کو زیادہ تر بینکوں کی طرف سے تسلیم کیا جاتا ہے۔
درخواست کے تقاضے
1۔ قرض حاصل کنندہ کو ایک منظور شدہ اور قانونی طور رجسٹرڈ کاروباری ادارہ یا معاشی تنظیم ہونا چاہئے۔
2۔ قرض حاصل کنندہ کو ہر صورت بینک آف چائنا یا دیگر تسلیم شدہ درجہ بندی کے ادارے کی طرف سے کریڈٹ کی درجہ بندی کے بعد کچھ تقاضوں کو پورا کرنا ہو گا۔
3۔ قرض حاصل کنندہ ہر صورت بڑے اور درمیانے درجے کی مصنوعات تیار کرنے کے ادارے یا پراجیکٹ کمپنیاں ہوں جن کی ٹھوس آپریشنل اور مستحکم مالی حالت کے ساتھ ساتھ متعلقہ صنعتوں کے ساتھ سخت مقابلہ ہو اور مستقبل کے لئے ان کے ترقی کے منصوبے ہوں۔
4۔ دوسرے بینکوں کی طرف سے قائم کسی مشترک مفاد کے قرض میں شامل ہونے کی صورت میں انتظام کرنے والا بینک خاطر خواہ کریڈٹ اور آپریشنل استحکام کا حامل ہونا چاہیے۔
مطلوبہ دستاویزات
1۔ قرض حاصل کنندہ اور ان کے فریقین اور ضمانت داروں کی متعلقہ معلومات۔
2۔ بزنس لائسنس اور ایسوسی ایشن کے آرٹیکلز اور اسی طرح قرض حاصل کنندہ کی دستاویزات۔
3۔ قرض حاصل کنندہ کے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے، تازہ ترین "ٹری یئرز" اور تازہ ترین مالی گوشوارے۔
4۔ ایک مخصوص منصوبے کی صورت میں خریداری کے معاہدے، تعمیراتی معاہدے، منصوبے کی سازوسامان کی فراہمی اور منصوبے کے سازو سامان کی فروخت کے معاہدے کی ضرورت ہے۔
5۔ بینک کی طرف سے مطلوب دیگر دستاویزات یا معلومات۔
طریقہ کار
1۔ صارفین کے قرض کی معلومات / فنانسنگ ٹینڈر کی دستاویزات کی وصولی۔
2۔ صارفین کے ساتھ قرض کی شرائط کی دستاویز اور مالی ڈھانچے پر بات چیت۔
3۔ مشترک مفاد کے قرضوں کے لیے بینک آف چائنا کو سرکاری طور پر لیڈ بینک اور مرکزی لکھاوٹ بینک کی طرف سے سرکاری طور پر مقرر کیا جاتا ہے۔
4۔ بینک آف چائنا کی طرف سے قرض کی رقم کی توثیق۔.
5۔ تیاری کے شیڈول کا تعین، حکمت عملی کا اہتمام کرنا اور مشترک مفاد کے قرضے کے ممبران کے دعوت نامے کی فہرست۔
6۔ قرض کی معلومات کی یاداشت اور مشترک مفاد کے قرضے کے ممبران کے دعوت نامے کے خط کی تیاری اور متعلقہ مالی اداروں کو دعوت نامے بھیجنا۔
7۔ شرکاء کی طرف سے ادائیگی کی رقم کی مقدار۔
8۔ ہر مشترک مفاد کے قرض کے شرکاء کے کریڈٹ کی حتمی حد کی توثیق۔
9۔ فریقین قرض کے معاہدے اور ضمانت کے معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔
10۔ معاہدوں پر دستخط کریں۔
11۔ ایجنٹ بینک کا کام
نرم یادہانیاں
مشترک مفاد کے قرض کے کاروبار میں بنیادی طور پر انتظام کنندہ، لیڈ بینک، مینیجر، شراکت دار، ایجنٹ بینک، کوآرڈینیٹر اور دیگر ممبران شامل ہیں جو فرائض سر انجام دیتے ہیں، اپنے حق سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور قرض کے اپنے تناسب کے مطابق خطرے کو اپناتے ہیں۔
مشترک مفاد کے قرض کے رکن بینکوں کو تین بنیادی درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے: پہلا، انتظام کنندہ (لیڈ بینک)؛ دوسرا، مینیجر؛ تیسرا، شراکت دار۔
1۔ انتظام کنندہ، مشترک مفاد کے قرض کے اہتمال اور انتظام کے لئے ذمہ دار، ایک بینک یا زیادہ بینک ہیں جو صارفین کے کمیشن پر مشترک مفاد کے قرض اور تقسیم کی تیاری کرتی ہے۔ انتظام کنندہ عام طور پر مشترک مفاد کے قرض کے پورے معاملے کو تحریر کرے گا۔
2۔ مشترک مفاد کے قرض میں لیڈ بینک سب سے بڑا حصہ دار ہوتا ہے، اور منیجروں میں اس کا بڑا درجہ ہوتا ہے۔ عام طور پر لیڈ بینک ہی انتظام کنندہ ہوتا ہے۔
3۔ منیجر سے مراد لیڈ بینک کی طرف سے قرض کی رقم اور ہر بینک کی طرف سے مشترک مفاد کے قرض میں اپنائے گئے درجے کے مطابق رقم کی مقدار اور زیادہ شرکاء کی دی گئی حیثیت ہے۔ مشترک مفاد کے قرض کی تیاری کے مرحلے کا ذمہ دار بینک ہے. مشترک مفاد کے قرض کے بورڈ کی تشکیل، قرضے کے منصوبوں کی جانچ پڑتال کے معائنے، اور مشترک قرض کے قیام کی موزونیت، لیڈ بینک کے ساتھ قرضے کی دستاویزات کے جائزے اور حتمی طور پر قرضے کے معاہدوں پر دستخطوں کی زیادہ تر ذمہ داری مینیجروں پر ہوتی ہے۔
4۔ شرکاء سے مراد وہ بینک ہیں جو مشترک مفاد کے قرض میں شامل ہونے کے لیے انتظام کنندہ کی دعوت قبول کرتے ہیں اور مذاکرات کے ذریعہ مقرر کردہ تناسب کے مطابق قرض فراہم کرتے ہیں۔ مینیجروں کے ساتھ اختلافات: کم قرض کی منظوری، اپنانے کی ذمہ داری نہ لینا اور مشترک مفاد کے قرض کی دوسری عملی ذمہ داری۔
5۔ مشترک مفاد کے قرض کے ممبران ایجنٹ بینک کا انتخاب کرتے ہیں اور قرض کی مدت کے دوران قرض دہندہ کی طرف سے اس کی منظوری دی جاتی ہے۔ قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد ایجنٹ بینک مشترک مفاد کے قرض کے ممبران کی جانب سے رقم کی واپسی، سود کے ساتھ اصل رقم کی ادائیگی، قرض حاصل کرنے کے بعد کے انتظام اور قرض کے انتظام کے دیگر امور کے ساتھ ساتھ مشرک مفاد کے قرض کے ممبران اور قرض دہندہ کے درمیان روابط اورقرضے کے معاہدے کی خلاف ورزی وغیرہ کا قرض کے معاہدے کی شرائط کی روشنی میں اہتمام کرتا ہے۔
6۔ کوآرڈینیٹر سے مراد لیڈ بینکوں میں سے منتخب کیا جانے وال بینک ہے جو مشترک مفاد کے تمام قرض کی نگرانی اور جزوی طور پر مشترک مفاد کے قرضے کے بینک کے کاموں کی تیاری کرتا ہے۔
7۔ کنسلٹنٹ سے مراد قرض دہندہ کی جانب سے مشترک مفاد کے قرض کی مدت کے دوران مقرر کردہ بینک ہے جو قرض دہندہ کے لیے معاوضے پر مالی مشاورتی خدمت فراہم کرتا ہے تاکہ مختلف کو ٹیشنوں کے پیش نظر قرض کے لیے درست فیصلہ کرنے اور دیگر بینکوں کی جانب سے قرض کی فراہم کردہ مدت کے سلسلے میں قرضے کے تمام کام میں سہولت فراہم کی جائے۔
