کسٹمر حاٹ لائن : 

موجودہ پتہ : فرنٹ پیج > کراچی بران > کارپوریٹ بینکنگ سروس > کارپوریٹ قرض
آن لائن بینکنگ لاگ ان

ورکنگ کیپٹل قرض

ورکنگ کیپٹل قرض

پراڈکٹ کا نام

ورکنگ کیپٹل قرض

پراڈکٹ کی تفصیل

ورکنگ کیپٹل قرض پیداوار اور آپریشن کے عمل کے دوران صارفین کی مختصر مدت کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مہیا کیا جاتا ہے۔ اس طرح پیداوار اور آپریشن کی معمول کی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

خصوصیات

فنانسنگ کے ایک موثر اور عملی ذریعے کے طور پر ورکنگ کیپٹل قرض کریڈٹ کی مصنوعات میں سب سے زیادہ مقبول پراڈکٹ ہے جو مختصر مدتی قرض کی اصطلاح، سادہ طریقہ کار ہائے، مستحکم وسائل، اور کم مالی اخراجات کی خصوصیات کا حامل ہے۔

اس کی شرائط میں، اس کو ایک سال سے کم مختصر مدت اور ایک سے تین سالہ درمیانی مدت کے کیپیٹل قرض میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

قرض کی قسم کے لحاظ سے اس کو محفوظ قرض کہا جاسکتا ہے جس کو مزید کئی اقسام جیسا کہ ضمانت، گروی اور عہد اور کریڈٹ قرض میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

طریقہ کار کے استعمال کے ذریعہ، اس کو مختصر مدت کے ورکنگ کیپیٹل میں تقسیم کیا جاسکتا ہے جس کو ہر کیس کی بنیاد پرلاگو کیا جاتا ہے اور اس کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ورکنگ کیپیٹل قرض کی کریڈٹ لائن، جس کے اندر اندر آسانی سے قرض لیا جا سکتا ہے، کو استعمال کیا جا سکتا ہے اور بینک کے طے کردہ وقت میں ادا کیا جاتا ہے۔

سود کی شرح

قرض حاصل کنندہ کے کریڈٹ، قرض کی رقم، مدت، قرض کے طریقہ کار اور دیگر عوامل کے مطابق پیپلز بینک آف چائنا کے متعلقہ قرض کی شرح کی پالیسیوں اور قرض کے سود کی شرح کے انتظام کے قواعد کے مطابق سود کی شرح کو مرتب کیا جا سکتا ہے۔

اہل درخواست گذار

قانونی طور پر رجسٹرڈ کاروباری ادارے یا دیگر اقتصادی ادارے۔

درخواست کے تقاضے

1۔  درخواست دہندہ کو ہر صورت درست قانونی لائسنس کے ساتھ رجسٹرڈ قانونی شخص یا ایک اقتصادی تنظیم ہونا چاہئے۔

2۔  قرض حاصل کنندہ بینک کے کریڈٹ کی درجہ بندی کے تابع ہے اور اسکی ایک مخصوص ضروریات ہوتی ہیں۔

3۔  قرض حاصل کنندگان کو ٹھوس کاروباری انتظامی اداروں، اہل قیادت اور سخت کاروباری انتظام کے نظام؛ اچھے کاروبار، مالی اور کریڈٹ کی حیثیت، اور وقت پر قرض کی اصل رقم اور سود کی ادائیگی کی صلاحیت کے حامل ہونا چاہیے۔

4۔  ضمانت یا رہن (عہد) کے ساتھ بینک کی طرف سے مجاز سیکورٹی یونٹ کے ذریعہ فراہم کردہ سیکیورٹی۔

5۔  قرض حاصل کنندہ کو ہر صورت بینک آف چائنا میں ایک اکاؤنٹ کھولنا ہوگا۔

6۔  بینک آف چائنا کی قرض کی دیگر متعلقہ پالیسیوں کے تقاضوں پر عمل پیرا رہیں۔

مطلوبہ دستاویزات

1۔  قرض کے لیے درخواست

2۔  ادارے کے قانونی نمائندے کا سرٹیفکیٹ یا مختار نامہ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی قرار داد اور کمپنی کے قواعد و ضوابط۔

3۔  قانونی کاروباری ادارہ (قانونی شخص) کاروباری لائسنس (نقل)۔

4۔  قرض حاصل کنندہ کے تازہ ترین "ٹری یئرز" اور تازہ ترین مالی گوشواروں کے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے۔

5۔  بینک آف چائنا کی طرف سے مطلوب دیگر دستاویزات اور سرٹیفکیٹس۔

طریقہ کار

1۔  درخواست گذار بینک آف چائنا لمیٹڈ کی کراچی شاخ کے کاروبار کی ترقی کے شعبہ سے رابطہ کرتا ہے، قرض کی درخواست جمع کراتا ہے اور مندرجہ بالا دستاویزات فراہم کرتا ہے۔

2۔  بینک کی شاخ قرض حاصل کنندگان کی درخواستوں کی دستاویزات کا جائزہ لیتی ہے۔

3۔  منظوری کے بعد، دونوں فریق قرض کے معاہدے اور دیگر متعلقہ معاہدوں پر دستخط کرتے ہیں (جیسا کہ ضمانت کے معاہدے، رہن کے معاہدے اور عہد کے معاہدے)۔

4۔  قرض حاصل کنندہ بینک آف چائنا میں میں قرض کا اکاؤنٹ کھولتا ہے اور قرض کی رقم حاصل کرتا ہے۔

Related Information