گروی اثاثہ جات پر قرض
گروی اثاثہ جات پر قرض
پراڈکٹ کا نام
گروی اثاثہ جات پر قرض
پراڈکٹ کی تفصیل
کاروباری اداروں کے گروی اثاثوں کی سرمایہ کاری کی سرگرمیوں پر مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے گروی اثاثوں پر قرض فراہم کیے جاتے ہیں۔ گروی اثاثوں کی کاروباری سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں شامل ہیں: بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، ٹیکنالوجی کی تبدیلی، نئی مصنوعات کی ترقی اور تیاری اور متعلقہ سرگرمیاں جیسا کہ گھر کی خریداری، انجینئرنگ پراجیکٹ کی تعمیر، ٹیکنالوجی اور سازوسامان کی خریداری اور تنصیب۔
خصوصیات
1۔ عام طور پر قرض کی رقم نسبتا زیادہ ہوتی ہے۔
2۔ عام طور پر مدت نسبتا لمبی ہوتی ہے، قسطوں کے شیڈول کے ساتھ زیادہ تر لمبی یا درمیانی مدت کا قرضہ۔
3۔ قرضے کے لیے گارنٹی یا ضروری سیکیورٹی جو قرضہ کی درخواست کے لیے ضروری ہوگی، بعض اوقات اس منصوبے کے تحت نئے اثاثوں کو بینک کے پاس کولیٹرل کے طور پر رکھنا ہوگا۔
4۔ درخواست کے عمل کے بارے میں قرضوں کے لیے درخواستیں دی جائیں گی اور قرضوں کی ہر کیس کی بنیاد پر منظوری دی جائے گی۔
سود کی شرح
عام طور پر شرح سود گھٹتی بڑھتی رہتی ہے، جس کو ہمارے بینک کے قرض پر سود کی شرح کے انتظام کے قواعد و ضوابط کے مطابق نافذ کیا جاتا ہے۔
اہل درخواست گذار
درخواست دہندہ کو ہر صورت ایک باضابطہ قانونی فرد یا کوئی اقتصادی تنظیم ہونا چاہئے جس کے پاس قانونی کاروباری لائسنس یا اہلیت کے سرٹیفکیٹس ہیں۔
درخواست کے تقاضے
1۔ درخواست دہندہ کے پاس ہر صورت قانونی کاروباری لائسنس یا اہلیت کے سرٹیفکیٹ ہونے چاہیں۔
2۔ اچھے اقتصادی فوائد ، اچھی کریڈٹ کی حیثیت، قرض ادائیگی کی مستحکم صلاحیت اور بہترین انتظامی صلاحیت حاصل کریں۔
3۔ بینک کو ہر صورت ضروری کولیٹرل یا قابل قبول ضمانت فراہم کی جائے گی۔
5۔ بینک آف چائنا میں ڈپازٹ اکاؤنٹ کو برقرار رکھیں۔
6۔ گروی اثاثہ جات مقامی قانون، ضابطے اور صنعت اور کریڈٹ پالیسیوں کے مطابق ہونے چاہیں۔
طریقہ کار
1۔ قرض حاصل کرنے والا بینک کو قرض کے لیے درخواست دیتا ہے۔
2۔ قرض حاصل کرنے والا بزنس لائسنس، ایسوسی ایشن کے آرٹیکلز، گزشتہ تین سالوں کی مالی رپورٹیں، منصوبے کی منظوری کی اور منظوری کی دستاویزات، منصوبے کے اقتصادی فوائد کا تجزیہ، استعمال اور ادائیگی کا منصوبہ بندی اور ایسی ہی دستاویزات سمیت متعلقہ دستاویزات جمع کراتا ہے۔
3۔ بینک ادائیگی سے پہلے سروے اور قدر کا تعین کرتا ہے، اور قرض حاصل کرنے والے کے کریڈٹ کی درجہ بندی اور قانونی حیثیت، سیکیورٹی، قرض حاصل کرنے والے کے لیے افادیت، کولیٹرلز کی تصدیق، ضمانت، اور جائزہ لینے والے ضمانت دہندہ کی تحقیق کرتا ہے۔
4۔ بینک کے اندرونی جائزےاور منظوری کے بعد دونوں فریقوں رضامندی کے ساتھ قرض کے معاہدے کی شرائط، گروی کے معاہدے، ضمانت کے معاہدے پردستخط کرتے ہیں۔
5۔ قرض حاصل کرنے والا گروی کردہ اثاثے کی رجسٹریشن اور اتفاق کردہ دیگر متعلقہ طریقہ کار کا اہتمام کرتا ہے۔
6۔ قرض حاصل کرنے والا رقم واپسی کی درخواست جمع کراتا ہے۔
7۔ بینک کے فنڈ اکاؤنٹس میں جمع کیے جاتے ہیں اور قرض حاصل کرنے والا رقم نکلوا لیتا ہے۔
