ایل / سی کا اجراء
ایل / سی کا اجراء
پراڈکٹ کا نام
ایل / سی کا اجراء
پراڈکٹ کی تفصیل
ایل / سی برآمد کنندہ کے ساتھ بینک آف چائنا کا عہد ہے کیونکہ یہ درآمد کنندہ کی درخواست پر جاری ہوتا ہے۔ جب ایل / سی کی شرائط و ضوابط اطمینان بخش ہوں تو بینک آف چائنا لمیٹڈ کی کراچی شاخ اپنی ادائیگی کی ذمہ داری پوری کرتا ہے۔
خصوصیات
1۔ مذاکرات میں معاہدے کرنے کی اپنی صلاحیت کو بہتر بنائیں۔ ایل / سی کھولنے سے ایک برآمد کنندہ کے ساتھ تجارتی کریڈٹ کے علاوہ مشروط ادائیگی کا عزم فراہم کیا جاتا ہے۔ اس طرح آپ کو بہتر کریڈٹ فراہم ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ اپنی اشیاء کے لیے قیمتوں کا بہتر تعین کرا سکتے ہیں۔
2۔ کارگو کے لئے ضمانت فراہم کرنا۔ کاروباری ساکھ کی جگہ بینک کی ساکھ لے لیتی ہے۔ بینک کی شمولیت تجارت کے محفوظ بنانے کو یقینی بناتی ہے۔ کارگو کی ملکیت، سامان بھجوانے کی تاریخ اور کارگو کے معیار کو دستاویزات اور شقوں کے ذریعہ اچھی طرح سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
3۔ سرمائے پر انحصار کو کم کرنا۔ وہ درآمد کنندہ جس نے اپنی کریڈٹ لائن پر ایل / سی کا اجراء کرایا ہے اس کا ایل / سی کے اجراء سے ادائیگی تک فنڈ پر انحصار کم سے کم ہو جائے گا۔
اہل درخواست گذار
1۔ وہ درآمد اور برآمد کنندگان جو ایک دوسرے کی کاروباری سرگرمیوں پر تقرر کے ذریعے کاروباری کریڈٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
2۔ درآمد کی گئی اشیاء فروخت کنندہ کی مارکیٹ میں ہیں اور درآمد کنندہ ایل / سی کے ذریعے تصفیہ کرنے پر اصرار کرتا ہے۔
3۔ دونوں درآمد اور برآمد کنندگان نقد رقم میں کمی کے باعث تجارتی فنانس کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔
درخواست کے تقاضے
1۔ درخواست دہندگان قانونی طور پر منظور شدہ، رجسٹرڈ اور سالانہ بنیاد پر جانچ پڑتال کے کے حامل کاروباری لائسنس کے ساتھ ساتھ قانونی سرٹیفیکیٹس رکھتے ہیں جو ان کے کاروبار کی قانونی حیثیت اور آپریشن کے دائرہ کی توثیق کے لیے کافی ہیں۔
2۔ درخواست دہندگان ہر صورت درآمدی اور برآمدی تجارت کی اہلیت رکھتے ہوں۔
طریقہ کار
1۔ ایک درآمد کنندہ ایل / سی کے اجراء کے لیے درخواست جمع کراتا ہے۔ بینک آف چائنا لمیٹڈ کی کراچی شاخ معائنے اور منظوری کے بعد مارجن یا کریڈٹ لائن کی بنیاد پر ایل / سی جاری کرے گا۔
2۔ ایک برآمد کنندہ ایل / سی کی ہدایات ملنے کے بعد ایل / سی کی متعلقہ شقوں کے مطابق سامان کی تیاری کرتا ہے اور بھجواتا ہے۔
3۔ ایک برآمد کنندہ ایل / سی کے لیے مطلوب دستاویزات پیش کرتا ہے۔ تر سیل کرنے والا بینک بینک آف چائنا لمیٹڈ کی کراچی شاخ کو ادائیگی یا رضا مندی کے لیے دستاویزات بھیجتا ہے۔.
4۔ دستاویزات کی وصولی کے بعد بینک آف چائنا لمیٹڈ کی کراچی شاخ معائنے اور منظوری کے بعد برآمد کنندگان کو ادائیگی کرتی ہے یا رضا مندی کا اظہار کرتا ہے۔
5۔ جب قبولیت واجب الادا ہو تو بینک آف چائنا لمیٹڈ کی کراچی شاخ ادائیگی کرتی ہے۔
