ملکی سطح پر رقم جمع کرنا
ملکی سطح پر رقم جمع کرنا
پراڈکٹ کا نام
ملکی سطح پر رقم جمع کرنا
پراڈکٹ کی تفصیل
ایک غیر ملکی نمائندہ بینک یا ایک ملحق بینک کی ذمہ داری اور ان کے ہدایات کے مطابق بینک آف چائنا درآمدی ادائیگیاں جمع کرتا ہے اور درآمد کنندہ کو متعلقہ تجارتی دستاویزات فراہم کرتا ہے۔
کام
ترسیل کرنے والے بینک سے دستاویزات کی وصولی پر، وصول کردہ ہدایات کے مطابق یہ بینک (رقم جمع کرنے والا بینک) درآمد کنندہ سے ادائیگی / رضامندی حاصل کرتا ہے اور درآمد کنندہ کو متعلقہ تجارتی دستاویزات جاری کرتا ہے. ملکی سطح پر رقم جمع کرنے کی دو اقسام ہیں: ڈی / پی اور ڈی / اے۔ ڈی / پی شرائط کے تحت درآمد کنندہ کو درآمدی دستاویزات ادائیگی پرجاری کی جاتی ہیں. ڈی / اے شرائط کے تحت درآمد کنندہ کو رضامندی پر دستاویزات جاری کی جاتی ہیں۔
خصوصیات
1۔ کم لاگت - بینک کی کم فیس، مالی اخراجات میں کم کرنے اور اخراجات پر قابو پانے میں مدد؛
2۔ آسان استعمال ۔ سادہ طریقہ کار اور ایل / سی کے مقابلے میں آسان استعمال؛
3۔ سرمائے پر انحصار میں کمی - جب ایک برآمد کنندہ سامان تیار کرتا ہے اور سامان بھیجتا ہے تو کسی پیشگی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، سامان کی دستاویزات فوری طور پر حاصل کی جاسکتی ہیں اور ادائیگی یا منظوری پر سامان فراہمی کے لیے تیار ہوتا ہے؛
4۔ رقم کا بہتر بہاؤ ۔ ڈی / اے کے ساتھ درآمد کنندہ فوری طور پر سامان کی دستاویز حاصل کرسکتا ہے اور رضا مندی کے بعد مال کو فراہم کر سکتا ہے اور بعد میں ادائیگی کر سکتا ہے جیسے مال کی فروخت سے نقد رقم حاصل ہوتی ہے۔ کمپنی کے پاس تقریبا کوئی فنڈ نہ ہونے سے اس کی مالی حیثیت اور رقم کے بہاؤ میں بہت بہتری ہوسکتی ہے۔
اہل درخواست گذار
1۔ درآمد کنندگان جو برآمد کرنے والوں کو کم قیمت اور ایل / سی کے مقابلے میں آسان طریقہ کار کے ساتھ ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔
2۔ وہ درآمد کنندہ جس کے پاس کافی نقد رقم ہو ڈی / پی کا استعمال کرسکتا ہے۔
3۔ درآمد کنندگان جن کے پاس ناکافی نقد رقم ہو انہیں آگے ادائیگی کے لیے برآمد کنندگان سے مالی سہولیات کی ضرورت پڑ سکتی ہے تو وہ ڈی / اے کا انتخاب کر سکتے ہیں اگر ان کے برآمد کنندگان کے ساتھ اچھے کاروباری تعلقات ہوں۔
درخواست کے تقاضے
1۔ درخواست دہندہ کی قانون کے مطابق منظوری دی جائے گی اور رجسٹر کیا جائے گا اور اس کا ایک کاروباری لائسنس ہونا چاہیے جس کا کامیاب سالانہ معائنہ ہوا ہو یا دیگر قانونی سرٹیفکیٹس ہوں جو اس کے کاروبار کے دائرہ کار کی مکمل توثیق کرتے ہوں؛
2۔ درخواست دہندگاہ درآمدی اور برآمدی تجارت میں حصہ لینے کی اہل ہو۔
طریقہ کار
غیر ملکی برآمد کنندگان
1۔ فروخت کا معاہدہ
2۔ سامان کی فراہمی
3۔ رقم جمع کرنے کا اختیار
4۔ دستاویزات بھجوانا
5۔ دستاویزات پیش کرنا
6۔ ادائیگی / رضامندی
7۔ دستاویزات کی فراہمی
8۔ رضامندی / ادائیگی کا نوٹس
9۔ ادائیگی
ترسیل کرنے والا غیر ملکی بینک
درآمد کنندہ (بینک آف چائنا کا صارف)
بینک آف چائنا (جمع کرنے والا بینک)
1۔ غیر ملکی برآمد کنندہ اشیاء کی تیاری اور سامان بھجوانے کے بعد اپنے بینک میں متعلقہ دستاویزات جمع کرا کر رقم جمع کرنے کا عمل شروع کرتا ہے۔
2۔ برآمد کنندہ کا بینک بینک آف چائنا کو جمع کردہ دستاویزات بھیجتا دیا ہے اور ہم درآمد کنندہ کو ہدایات کے مطابق (ڈی / پی) کی ادائیگی یا (ڈی / اے) کی ادائیگی کے بارے میں نوٹیفائی کریں گے۔
3۔ درآمد کنندہ کی طرف سے بینک آف چائنا کے ذریعے ادائیگی یا رضا مندی کے بعد ہم درآمد کنندہ کو ہر صورت دستاویزات جاری کریں گے۔
4۔ جب ڈی / اے کے تحت رضا مندی واجب ہو تو برآمد کنندہ ہر صورت درآمد کنندہ بینک آف چائنا کے ذریعے ادائیگی کرے گا۔
نرم یادہانیاں
1۔ ڈی / اے شرائط کے تحت برآمد کنندہ کو متعلقہ مقامی قانون کے مطابق مسودہ قبول کرنا چاہیے اور تکمیل پر ادائیگی کرے۔
2۔ درآمد کنندگان کو بینک آف چائنا کے تجارتی فنانس کے تحت اندرون ملک رقم جمع کرنے کے لیے درخواست دینے پر خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
