برآمدات کی ادائیگیوں کو جمع کرنا
برآمدات کی ادائیگیوں کو جمع کرنا
پراڈکٹ کا نام
برآمدات کی ادائیگیوں کو جمع کرنا
پراڈکٹ کی تفصیل
برآمد کنندہ کی طرف سے درخواست پر وہ بینک جس کے ہاں مالی اور تجارتی دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں، درآمد کنندہ سے غیر ملکی معاون بینکوں یا اس کی شاخوں کے ذریعے ادائیگی کی رقم جمع کرتا ہے۔
کام
برآمدات کی ادائیگیوں کو جمع کرنے کو دو اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، دستاویزات پرادائیگی (ڈی / پی) اور دستاویزات پر قبولیت (ڈی / اے)۔
خصوصیات
1۔ کم قیمت. بینک کی کم فیس، مالی اخراجات کو کم کرنے اور اخراجات پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔
2۔ استعمال میں آسان. سادہ طریقہ کار ہائے، ایل / سیز کے مقابلے میں استعمال کرنے میں آسان۔
3۔ کم خطرہ. درآمد کنندہ رضا مندی یا ادائیگی کے بعد سامان وصول کرسکتا ہے جس سے کھلے اکاؤئنٹ کی مقابلے میں برآمد کنندہ کے لئے خطرات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اہل درخواست گذار
1۔ وہ برآمد کنندگان جو درآمد کنندگان کے کریڈٹ کی حیثیت کو جانتے ہیں اور ان کے پاس تیاری اور سامان کی فراہمی کے لئے کافی فنڈ ہوتے ہیں؛
2۔ فروخت کنندگان کی مارکیٹ میں برآمدکنندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ڈی / پی کا انتخاب کریں اور خریداروں کی مارکیٹ میں جہاں درآمد کنندگان مالی سہولت کا تقاضا کر رہے ہوتے ہیں برآمد کنندگان ڈی / اے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
درخواست کے تقاضے
1۔ درخواست دہندگان کی قانون کے مطابق ہر صورت منظوری دی جائے گی اور انہیں رجسٹر کیا جائے گا، اور ان کے پاس ایک کاروباری لائسنس ہوگا جس کا کامیاب سالانہ معائنہ ہوا ہو یا ان کے پاس دیگر قانونی سرٹیفکیٹس ہوں گے جو ان کے کاروبار کے آپریشن اور دائرہ کار کی مکمل توثیق کرتے ہوں؛
2۔ درخواست دہندگان میں درآمدی اور برآمدی تجارت کی اہلیت ہوگی۔
مطلوبہ دستاویزات
برآمدات کی ادائیگیوں کو جمع کرنے کے لئے درخواست دیتے وقت درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہو گی: رقم جمع کرنے کے لیے مختار نامہ اور تجارتی لین دین کے لیے دستاویزات کا مکمل سیٹ۔
درخواست کے طریقہ کار
درآمد کنندہ
بینک آف چائنا (ترسیل کرنے والا بینک)
درآمد کنندہ
جمع کرنے والا بینک
1۔ فروخت کا معاہدہ
2۔ فراہمی
3۔ جمع کرنے کا مشورہ
4۔ جمع کرنے کے لیے ہدایات
5۔ ادائیگی کے لیے پیش کش / رضا مندی
6۔ ادائیگی / رضا مندی
7۔ دستاویزات جمع کرانا
8۔ رضا مندی / ادائیگی کا نوٹس
9۔ ادائیگی
1۔ برآمد کنندہ سامان کی تیاری اور ترسیل کے بعد رقم جمع کرنے کے لئے بینک آف چائنا میں متعلقہ دستاویزات جمع کراتا ہے۔
2۔ بینک آف چائنا رقم جمع کرنے والے غیر ملکی بینک کو جمع کرنے کے لئے میل کے ذریعے دستاویزات بھیجتا ہے۔
3۔ رقم جمع کرنے والا غیر ملکی بینک درآمد کرنے والے کو دستاویزات پیش کرتا ہے۔
4۔ درآمد کنندہ رقم جمع کرنے والے بینک کے ذریعے بینک آف چائنا کو ضروری ادائیگی کرتا ہے اور بینک آف چائنا یہ رقم برآمد کنندہ کو ادا کردیتا ہے۔
نرم یادہانیاں
1۔ اگر درآمد کنندہ ادائیگی کرنے یا رضا مندی ظاہر کرنے سے انکار کر دیتا ہے تو بہتر ہو گا کہ آپ بر وقت رقم جمع کرنے والے بینک کو اختیار دیں کہ وہ آپ کے سامان کے لیے انتظامات کرے۔
2۔ آپ نے اصل میں ڈی / اے کے تحت درآمد کنندہ کے لیے ادائیگی کا وقت بڑھا دیا ہے، لہذا آپ کو قیمت کا تعین کرتے وقت سود سے متعلقہ اخراجات پر غور کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
