برآمدات بل ڈسکاؤنٹ
برآمدات بل ڈسکاؤنٹ
پروڈکٹ کا نام
برآمدات بل ڈسکاؤنٹ
پروڈکٹ کی تفصیل
برآمدات بل ڈسکاؤنٹ کا مطلب ہے کہ برآمدات ایل/سی کے تحت بینکوں میں قبول شدہ بینک آف چائنہ لمیٹڈ کراچی برانچ کی برآمد کنندگان سے غیر واجب ٹائم ڈرافٹ کی خریداری جسے بینک قبول کریں یا غیرواجب قرضے کا دعوی جسے بینک قبول کریں یا دستاویزات کی وصولی کے تحت بینکوں کی جانب سے غیر واجب قرضہ گارنٹی۔اگرجاری کرنے والا بینک پختگی کے وقت ادائیگی کرنے میں ناکام ہوتا ہے تو بینک آف چائنہ لیمٹڈ کراچی برانچ مشکل وقت میں مدد کرنے کا حق رکھتی ہے۔
افعال
پروڈکٹ کا مقصدناپختہ ڈرافٹ کے استعمال میں مشکل وقت کے ساتھ خریداری جو جاری کرنے والے بینک یا نامزد کئے گئے بینک سے قبول شدہ ہو،کے ذریعے برآمد کنندگان کی مختصر مدت مالیاتی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
خصوصیات
1۔ سرمائے کی واپسی میں تیزی۔فنڈ کا فوری حصول تاکہ سرمائے کی واپسی میں تیزی ہو سکے اور مالیاتی دباؤمیں کمی ہو سکے۔
2۔ مالیاتی طریقہ کار میں سادگی۔مالیاتی طریقہ کار زیادہ آسان ہیں جب ان کا ان سے مقابلہ کیا جائے جو روزمرہ کی سرمایہ کاری کے لئے قرض دیتے ہیں۔
3۔ کم مالیاتی اخراجات۔صارف بینک آف چائنہ میں مختلف کرنسیوں کے شرح سود کے مطابق فنڈنگ کرنسی کا انتخاب کرسکتا ہے تاکہ مالیاتی اخراجات کم سے کم ہوں۔
ہدف شدہ صارفین
1۔ برآمدکنندگان کے پاس محدود ورکنگ سرمایہ ہوتا ہے انہیں سرمائے کی تیزی سے واپسی کے لئے کاروبار کرنا ہے۔
2۔ برآمدکنندگان کووصولی کی قبولیت/توثیق/غیرملکی بینکوں سے ادائیگی کی گارنٹی اور وصولی کے درمیان سرمائے کی واپسی میں عارضی مشکلات کا سامنا ہے۔
3۔ برآمد کنندگان نےوصولی کی قبولیت/توثیق/غیرملکی بینکوں سے ادائیگی کی گارنٹی اور وصولی کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع دریافت کئے ہیں اور پیداوار ڈسکاؤنٹ کی شرح سے زیادہ ہے۔
درخواست کی ضروریات
i۔ بنیادی ضروریات
1۔ درخواست گزارقانونی طور پر منظور شدہ کمپنیوں کے کاروباری لائسنس،رجسٹرڈ اورسالانہ چیک شدہ اور دوسرے کارآمد سرٹیفیکیٹ رکھتا ہوجو اس کی اہلیت اور اس کے آپریشن کے دائرہ کار کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہوں۔
2۔ درآمدات اور برآمدات کے آپریشن کی کوالیفیکیشن۔
ii۔ صارف دستاویزات کی وصولی کے تحت بینکوں کا قبول شدہ غیر واجب ڈرافٹ یا بینکوں کا تسلیم شدہ غیر واجب قرضے کا دعوی یا بینکوں کا گارنٹی شدہ غیر واجب قرضہ رکھتا ہو۔
iii ۔ قبول کرنے والے بینک/ادائیگی والے بینک/گارنٹی والے بینک کی کریڈٹ لائن کو پورا کرتا ہو۔
طریقہ کار
1۔ برآمدکنندگا بینک آف چائنہ لمیٹڈکراچی برانچ کے ساتھ مالیاتی معاہدے پر دستخط کریں اور بینک آف چائنہ لمیٹڈ کراچی برانچ میں برآمدات کی دستاویزات جمع کرائیں۔
2۔ دستاویزات کی منظوری کے بعد بینک آف چائنہ لمیٹڈکراچی برانچ انہیں واپسی کے لئے غیر ملکی بینک (جاری کرنے والا بینک یا نامزد بینک) کو بھجوا دے گی۔
3۔ دستاویزات کی وصولی پر غیر ملکی بینک ،بینک آف چائنہ لمیٹڈ کراچی برانچ کو قبولیت کی ہدایت کرے گا۔
4۔ قبولیت کے حکم کی وصولی پرصارفین کو بینک آف چائنہ لمیٹڈ کراچی برانچ میں کاروبار کی درخواست جمع کرانا ہوگی۔ اور بینک آف چائنہ لمیٹڈ برآمد کنندہ کو ادائیگی کر دے گا۔
5۔ غیر ملکی بینک پختگی پر ادائیگی کرتا ہے جو بینک آف چائنہ لمیٹڈ کراچی برانچ ڈسکاؤنٹ کی ادائیگی کا احاطہ کرنے کے لئے استعمال کرے گا۔
شائستہ یاد دہانیاں
1۔ برآمد کنندگان کو درامد کنندہ کے ساتھ کنٹریکٹ میں ایل/سی کے استعمال کو بطور تصفیہ دستاویز متفق ہونا چاہیئے۔
2۔ صارفین کو جاری کرنے والے بینک کی جانب سے ڈرافٹ کے استعمال کی قبولیت یا قبولیت کے نوٹس کے اجراء کے بعد بینک آف چائنہ لمیٹڈ کراچی برانچ میں درخواست دینی چاہیئے۔
3۔ جاری کرنے والے بینک کی جانب سے ڈرافٹ کے استعمال کی قبولیت کے بعد صارفین کوجب سرمائے کی واپسی میں عارضی مشکل کا سامنا ہو اور مختصر مدت سرمائے کی فنانسنگ کی ضرورت ہو تو وہ ایکسپورٹ بل ڈسکاؤنٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔جاری کرنے والے بینک کی جانب سے ڈرافٹ کے استعمال کی قبولیت کے بعد صارفین نئے سرمایہ کاری کے مواقع کی دریافت کرتے ہوئےاور جب ڈسکاؤنٹ کی شرح سے زیادہ پیداوار متوقع ہوایکسپورٹ بل ڈسکاؤنٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
4۔ بینک آف چائنہ لمیٹڈ کراچی برانچ عمومی طور پر سرمایہ کاری کے مقصد کے لئے ڈسکاؤنٹ فراہم نہیں کرے گا جس کا حقیقی تجارت کا پس منظر نہ ہو۔
