کسٹمر حاٹ لائن : 

موجودہ پتہ : فرنٹ پیج > کراچی بران > کارپوریٹ بینکنگ سروس > تجارتی خدمات > تجارتی مال
آن لائن بینکنگ لاگ ان

تجارتی برآمدات ان وائس ڈسکاؤنٹنگ

تجارتی برآمدات ان وائس ڈسکاؤنٹنگ

پروڈکٹ کا نام

تجارتی برآمدات ان وائس ڈسکاؤنٹنگ

پروڈکٹ کا نام

تجارتی برآمدات ان وائس ڈسکاؤنٹنگ سے مراد ایک معاہدہ ہےجس میں فروخت کنندہ اپنےموجودہ یا مستقبل کے قابل وصول اکاؤنٹس بینک آف چائنہ کو فنانسنگ کے مقصد کے لئے تفویض کرتا ہے اور خدمات جیسا کہ قابل وصول اکاؤنٹس کی وصولی اور سیلز ایڈمنسٹریشن۔

قسم

ضرروت کے مطابق خریدار کو قابل وصول تٖفویض کئے گئے اکاؤنٹس سے آگاہ کیا جاتا ہے،دونوں غیر ظاہر شدہ تجارتی برآمدات ان وائس ڈسکاؤنٹنگ اور ظاہر شدہ تجارتی برآمدات ان وائس ڈسکاؤنٹنگ مہیا کئے جاتے ہیں۔

خصوصیات

1۔ تیزی سے سرمائے کی واپسی۔خریدار کی اشیاء کی ادائیگی سے قبل فنانس کا حصول جس سے سرمائے کی واپسی میں تیزی۔

2۔ مالیاتی طریقہ کار میں سادگی۔ورکنگ کیپیٹل لونز کے مقابلے میں مالیاتی طریقہ کار نسبتاًزیادہ آسان ہیں۔

3۔ ایکسچینج ریٹ کے خطرے سے بچاؤ۔آگے کی مارکیٹ میں غیر ملکی زرمبادلہ کی شرح میں منفی تبدیلیوں سے بچاؤ کے لئےڈسکاؤنٹ کے ذریعے پیشگی فنانسنگ کا حصول۔

4۔ فروخت کار کو مشکل صورتحال میں مدد کے ساتھ فنانسنگ۔خریدار کے پختگی کے وقت ادائیگی میں ایک مرتبہ ناکام ہونے پر بینک آف چائنہ فروخت کار کی مشکل وقت میں مدد کر سکتا ہے۔

درخواست گزاروں کی اہلیت

1۔ فروخت کار جو کھلے کھاتے کی ٹرانزیکشنز کے تحت سرمائے کی واپسی میں مشکل کا شکار ہیں۔

2۔ فروخت کار جو اشیاء کی فراہمی اور ادائیگی کی وصولی کے درمیانی عرصے میں بینک فنانس کی ڈسکاؤنٹ شرح کے مقابلے میں زیادہ پیداوار کی توقع رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کے نئے مواقع دریافت کرتے ہیں۔

درخواست کی ضروریات

1۔ قانونی طور پر منظور شدہ کمپنیوں کے کاروباری لائسنس،رجسٹرڈ اورسالانہ چیک شدہ اور دوسرے کارآمد سرٹیفیکیٹ جو اہلیت اور اس کے آپریشن کے دائرہ کار کو ثابت کرنے کے لئے کافی ہوں۔

2۔ درآمدات اور برآمدات کے آپریشن کی کوالیفیکیشن۔

3۔ بینک آف چائنہ میں کریڈٹ لائنز۔

طریقہ کار

1۔ فروخت کار کی درخواست موصول ہونے پر بینک آف چائنہ تخمینہ لگاتا ہے اورمتعلقہ کریڈٹ میں توسیع کی ضروریات کے مطابق ڈسکاؤنٹ کی سطح کا فیصلہ کرتا ہے اور تجارتی برآمدات انوائس ڈسکاؤنٹنگ کے معاہدے پر دستخط کرتا ہے۔

2۔ فروخت کار اشیاء فراہم کرتا ہے دستاویزات جاری کرتا ہے اور بینک آف چائنہ میں ڈسکاؤنٹ کی درخواست جمع کراتا ہے۔

3۔ دستاویزات اور تجارت کی صداقت کے معائنے کے بعد بینک آف چائنہ فروخت کار کو فنڈز مہیا کرتا ہے۔

4۔ اگرخریدار پختگی کے وقت ادائیگی میں ناکام ہوتا ہے تو بینک آف چائنہ یا فروخت کار رقم وصول کرے گا۔اگر خریدارپختگی کے 30دن گزرنے کے بعد ادائیگی میں ناکام ہوتا ہے تو بینک آف چائنہ فروخت کار سے فنڈز واپس لے لے گااوراسی مطا بقت سے زائد المعیاد سود چارج کرے گا۔

5۔ اگر خریدارپختگی کے وقت ادائیگی کرتا ہے تو بینک آف چائنہ پہلےپرنسپل اور فنانس کے سود کا احاطہ کرنے کےلئے رقم استعمال کرے گا اور فروخت کار کو میزانیہ واپس کر دے گا۔

Related Information