ضمانت کے خط کا نوٹیفیکیشن
ضمانت کے خط کا نوٹیفیکیشن
پراڈکٹ کا نام
ضمانت کے خط کا نوٹیفیکیشن
پراڈکٹ کی تفصیل
بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں میں ضمانت کے خط سے مستفید ہونے والا کاروباری مذاکرات میں بینک آف چائنا لمیٹڈ کی کراچی شاخ کو نوٹیفیکیشن جاری کرنے والے بینک کے طور پر نامزد کرتا ہے۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ضمانت کا خط کاغذ پر جاری ہوتا ہے یا سوفٹ کے ذریعے، بینک آف چائنا لمیٹڈ کی کراچی شاخ اپنے صارفین کے لئے اس کی صداقت کی توثیق کرسکتا ہے اور انہیں بر وقت اصل کاپی کے بارے میں مطلع کر سکتا ہے۔
خصوصیات
1۔ کاروباری دھوکہ دہی کو مؤثر طریقے سے روکنا۔
2۔ طریقہ کار سادہ اور آسان ہے اور اخراجات نسبتا کم ہیں۔
درخواست کے تقاضے
1۔ ضمانت کا خط جاری کرنے والا بینک کسی خراب ریکارڈ کے بغیر ہر صورت کریڈٹ کی اچھی ساکھ کو برقرار رکھتا ہے۔
2۔ درخواست دہندہ کا ایک قابل اعتبار کاروباری پس منظر ہونا چاہیے جو بینک آف چائنا لمیٹڈ کی کراچی شاخ کی ضروریات کے مطابق ہو۔
طریقہ کار
1۔ ضمانت کا خط جاری کرنے والا بینک ایک درخواست جمع کراتا ہے۔
2۔ بینک آف چین لمیٹڈ کی کراچی شاخ دستاویزات کا جائزہ لیتی ہے اور ضمانت کے خط کا نوٹیفیکیشن جاری کرتی ہے۔
3۔ بینک آف چائنا لمیٹڈ کی کراچی شاخ ضمانت کی فیس وصول کرتی ہے۔
