فاریکس ایکسچینج فارورڈ ڈیل
فاریکس ایکسچینج فارورڈ ڈیل
پراڈکٹ کا نام
فاریکس ایکسچینج فارورڈ ڈیل
پراڈکٹ کی تفصیل
فاریکس ایکسچینج فارورڈ ڈیل سے مراد یہ ہے کہ بینک مستقبل کی قیمت پر کرنسیوں کی خرید و فروخت میں صارفین کی نمائندگی کرتا ہے۔ لین دین کے معاملات طے کرنے کی تاریخ دو کاروباری دنوں سے زیادہ ہوگی۔ ہم عام طور پر لین دین کے معاملات طے کرنے کے ساتھ فاریکس ایکسچینج فرورڈ ڈیل کی پیشکش ایک سال سے زائد مدت کے لیے کرتے ہیں۔
خصوصیات
1۔ ایک صارف بینک سے ایک کرنسی خریدنے اور پہلے سے طے کردہ ایکسچینج کی شرح اور کرنسی کی فراہمی کی تاریخ کے ساتھ دوسری کرنسی کی فروخت کے لیے درخواست کرتا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد تبادلے کی تبدیل ہوتی ہوئی شرح کے باعث نقصان سے بچنے کے لیے صارفین کے لئے مستقبل میں تبادلے کی شرح کو مستقل طور پر طے کرنا ہے۔
2۔ یہ پراڈکٹ کسی دوسری کرنسی میں درمیانی تبادلے کے بغیر براہ راست صارفین کے لین دین کی شرح کا نفاذ کرتا ہے (مثال کے طور پر چینی یوآن) اور اس طرح صارفیں کے اخراجات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
3۔ ہم تجارت کے لیے زیادہ تر کرنسیوں میں فاریکس ایکسچینج فراہم کرسکتے ہیں، میں مہارت حاصل ہے۔ آر ایم بی کی مصنوعات خاص طور پر ہمیں بیرون ملک
اہل درخواست گذار
1۔ یہ پراڈکٹ ایک صارف کو مستقبل میں کسی دن غیر ملکی کرنسیوں کے مابین لین دین کی طلب کو پورا کرسکتا ہے، کمپنی کی درآمدی اور برآمدی تجارت کو طے کرنے کے لیے، اور ایل/سی مارجن کی ادائیگی وغیرہ کے لیے۔
2۔ صارفین کو بینک آف چائنا میں غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس کھولنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
درخواست کے تقاضے
1۔ ایک مخصوص کاروباری دورہ صارفین کے مطالبات کے مطابق ایک سال سے کم اور دو بینکنگ دنوں سے زائد عرصے سے مقرر ہوتا ہے۔
2۔ درخواست دہندہ کو مارجن کی ایک مخصوص رقم جمع کرانا ہوتی ہے یا رقم کی کٹوتی کے لئے کریڈٹ لائن ہونی چاہئے۔
طریقہ کار
1۔ معاہدیں کریں: غیر ملکی کرنسی کے فارورڈ لین دین سے پہلے ایک درخواست دہندہ کو بینک آف چائنا کے ساتھ ضروری معاہدے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
2۔ مارجن ادا کریں: ایک درخواست دہندہ ہر صورت تناسب میں نقد رقم جمع کرائے گا یا مارجن کے طور پرکریڈٹ لائن کے لیے درخواست کرے گا۔
3۔ کوٹیشن: ایک درخواست دہندہ فاریکس ایکسچینج فارورڈ معاہدوں کے معاملات کی تفصیلات ثابت کرنے کے لئے ایک تحریری اختیار نامہ جمع کراتا ہے۔
4۔ معاہدے کی تصدیق: لین دین کے نمٹانے کے بعد بینک آف چائنا درخواست دہندہ کوتحریری شکل میں لین دین کی توثیق فراہم کرے گا۔
5۔ تصفیہ: تصفیہ کا حقیقی عمل ہر صورت رقم کی فراہمی کی تاریخ پر ہوگا۔ درخواست دہندگان بینک سے لین دین کو نمٹانے یا اپنی ضروریات کے مطابق لین دین کی مدت کی تکمیل سے قبل اس میں توسیع حاصل کر سکتے ہیں۔
