کسٹمر حاٹ لائن : 

موجودہ پتہ : فرنٹ پیج > کراچی بران > ای بینکنگ > ذاتی آن لائن بینکنگ
آن لائن بینکنگ لاگ ان

آن لائن بینکنگ

بینک آف چائنا کے پیارے صارفین: بینک آف چائنا کو آپ کو معیاری اور محفوظ آن لائن بینکنگ کی خدمات کی فراہمی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ آپ کی رقم کے تحفظ اور آن لائن لین دین پر بھروسے کو بہتر بنانے کے لیے بینک آف چائنا کے آن لائن بینکنگ کو استعمال کرتے وقت درج ذیل نقاط کو نظر میں رکھنا چاہیے۔

درست ایڈریس سے رسائی حاصل کریں

برائے مہربانی پراہ راست بینک آف چائنا لمیٹڈ کی کراچی شاخ کے ایڈریس سے رسائی حاصل کریں:

http://www.bankofchina.com/pk

باوثوق آن لائن بینکنگ میں رسائی کے بعد آپ کو خوش آمدید کا درست پیغام اور حالیہ رسائی کا ریکارڈ دیکھنے کو ملے گا۔

 ویب سائٹ کی تصدیق کو توجہ دیں: کسی بھی سوال کے لیےصارفین کی خدمت کی ہاٹ لائن استعمال کریں۔

اپنی آئی ڈی اور پاس ورڈ کا تحفظ کریں

بینک آف چائنا کبھی آپ کے پاس ورڈ کے بارے میں نہیں پوچھے گا۔ دوسرے لوگوں کو اپنا پاس ورڈ نہ بتائیں (بشمول بینک آف چائنا کے ملازمین اور پالیسیاں)، اپنی آئی ڈی (رسائی کا کارڈ نمبر) اور پاس ورڈ کے ہتھیا لیے جانے کے خلاف ہوشیار رہیں کیوں کہ ہو سکتا ہے کہ قانون شکن افراد ای میل، خطوط، فون یا ایس ایم ایس کے ذریعے آپ کے کارڈ نمبر، آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ساتھ فریب کر سکتے ہیں۔ برائے مہربانی کسی بھی سوال کے لیےصارفین کی خدمت کی بینک آف  چائنا کی ہاٹ لائن استعمال کریں۔

ایسے اعداد یا حروف تہجی جیسا کہ یوم پیدائش، فون نمبر اور پلیٹ نمبر کا پاس ورڈ کے طور پر استعمال نہ کریں جن کا بآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں یہ سفارش کی جاتی ہے کہ آپ اعداد اور حروف (بڑے اور چھوٹے) پر مبنی پاس ورڈ استعمال کریں گے جس کا سراغ لگانا مشکل ہے۔

دیگر ہاٹ لائن خدمات (جیسا کہ انٹر نیٹ کنکشن یا ای میل) تک اسی پاس ورڈ سے رسائی حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔

یہ سفارش کی جاتی ہے کہ آپ باقاعدگی سے اپنا آن لائن بینکنگ کا رسائی کا پاس ورڈ تبدیل کرتے رہیں۔

ہر گز اپنی آئی ڈی اور پاس ورڈ کسی کاغذ یا کارڈ پر نہ لکھیں؛ اپنی آئی ڈی اور پاس ورڈ دوسرے افراد کو نہ بتائیں اور نہ ہی آن لائن بینکنگ کا استعمال کرتے وقت اجنبیوں سے مشاورت نہ کریں۔

اپنی ذاتی معلومات ( جیسا کہ شناختی دستاویز یا پاسپورٹ، ایڈریس یا بینک اکاؤئنٹ) کو کسی نامعلوم یا مشتبہ ویب سائٹ کو فراہم نہ کریں۔

برائے مہربانی اپنے ای۔ٹوکن اور دیگر تصدیقی اسباب کو محفوظ بنائیں اور نقصان کی صورت میں بینک کی شاخ میں نقصان کی اطلاع اور تبدیلی کا بندوبست کریں۔

آن لائن بینکنگ آپریشن کے اہم نقاط

عوامی مقامات پر آن لائن بینکنگ (جیسا کہ انٹر نیٹ بار یا عوامی لائبریری) کا استعمال نہ کریں اگر عوامی کمپیوٹرز حاسدانہ نگرانی کے پروگرام کے لیے لگائیں گئے ہیں یا ان پر کسی کی نظر ہو۔

استقبالیہ صفحے پر رسائی کے ریکارڈ کی اصل ریکارڈ کی مطابقت کے لیے تصدیق کریں اور کسی بے قاعدہ صورت حال کی نشان دہی کریں۔ اور دھوکہ دہی پر مبنی کسی ای میل یا ویب سائٹ سے مرعوب نہ ہوں اور نہ ہی دھوکہ کھائیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ بینک آف چائنا کی مستند آن لائن بینکنگ پر لاگ ان کریں. آپ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے اعداد و شمار کو ویب پیج کے نیچے دائیں جانب کونے پر چھوٹے سے تالے یا کلیدی نشان پر ڈبل کلک کرکے بینک آف چائنا کے سرٹیفیکیٹ کے درست ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں یعنی آئی ای مینیو میں ٹولز >> آپشنز >>مواد >> سرٹیفیکیٹس کا انتخاب کریں۔

اگر آپ ایکسپلورر کے فیورٹس کے فولڈر میں موجود ایڈریس کے ذریعے لاگ ان ہوں تو آپ سے آن لائن بینکنگ پر لاگ ان ہونے سے قبل فیورٹس کے فولڈر میں موجود ایڈریس کے درست ہونے کو چیک کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

دھوکہ دینے والی ویب سائٹس کی نشان دہی کرنے کے کئی طریقے: دھوکہ دینے والی ای میلز یا ویب سائٹس (جیسا کہ دھوکہ دینے والی ای میل میں موجود ہائپر لنک) ہمیشہ (1) حقیقی ویب سائٹ کی تصاویر کا استعمال کرنے؛ (2) صارفین کو دوبارہ حقیقی ویب سائٹ سے منسلک کرنے اور صارفین کی ذاتی معلومات چوری کرنے سے جب وہ حقیقی ویب سائٹ کے ساتھ منسلک ہوں؛ (3) دائرہ کار کے نام استعمال کرتے ہوئے جو بینک کے دائرہ کار کے نام سے مماثلت رکھتے ہیں یا ہو سکتا ہے انہیں غلطی سے بینک کے نام کے طور پر لیا جائے سمیت ای۔میل یا ویب سائٹ کو مختلف لائحہ عمل کے ذریعے حقیقی بنانے کی کوشش کریں۔ 

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ صفحے کے اوپر دائیں کنارے پر لاگ آؤٹ بٹن پر کلک کریں اور آن لائن بینکنگ کا استعمال کرنے کے بعد ایکسپلورر کو بند کریں۔

آن لائن بینکنگ سے لاگ آؤٹ کرنے سے پہلے اپنے کمپیوٹر کو بے توجہ نہ چھوڑیں۔

اپنے کمپیوٹر سے اپنا اعدادو شمار کی چوری کو روکنے کے لئے اپنا پاس ورڈ مقرر کریں۔

براہ مہربانی کسی بھی مشکل یا غیر معمولی صورت کے پیش نظر بینک آف چائنا کی صارفین کی خدمت کی لائن پر کال کریں۔

اپنے کمپیوٹر کی حفاظت کریں

اپنے کمپیوٹر تک غیر مجاز افراد کی رسائی کو روکنے کے لئے فائر وال قائم کریں، خاص طور پر اس وقت جب آپ کا کمپیوٹر براڈ بینڈ یا موڈیم کے ذریعہ منسلک ہوتا ہے۔

آپ سے سفارش کی جاتی ہے کہ تازہ ترین آپریشن کے نظام اور حفاظتی پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کریں اور باقاعدگی سے ایکسپلورر کے ساتھ منسلک ہوں۔

وائرس اور بدنیتی پر مبنی دخل اندازی سے بچنے کے لئے ذاتی فائر فال اور انسداد وائرس سافٹ ویئر لگائیں اور اسے اپ ڈیٹ کریں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ہر آپریشن کے بعد ایکسپلورر کے ریکارڈ کو صاف کر دیں، خاص طور پر عوامی کمپیوٹر پر، تاکہ کمپیوٹر میں جمع شدہ اکاؤنٹ کی تمام معلومات کو ختم کر دیا جائے۔

نامعلوم ذرائع سے ای میلز کی جانچ پڑتال نہ کریں، کسی ای۔میل میں موجود کسی بھی لنک کے ذریعے آن لائن بینکنگ پر لاگ ان نہ کریں۔

اس بات کو یقین بنائیں کہ آپ کا مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر تازہ ترین ورژن ہے یا 128 بٹ انکر یپشن کی ٹیکنیک سے ہم آہنگ ایکسپلوررز کا استعمال کریں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے لئے یہ سفارش کی جاتی ہے کہ خود کار مکمل کرنے والا عمل کو غیر فعال کر دیا جائے، اگر یہ خود کار طریقے سے کارڈ نمبر اور پاس ورڈ کو محفوظ کرتا ہے۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر کو چالو کریں، اور ٹول >> انٹرنیٹ آپشنز >>  مواد پر کلک کریں۔

ذاتی معلومات کے تحت آٹو کمپلیٹ پر کلک کریں۔

صارف کے فارمز کی آئی ڈی اور پاس ورڈ کو ان چیک کریں اور کلیئر پاس ورڈ پر کلک کریں۔

دیگر معلومات

قومی قواعد و ضوابط کی ضروریات کے مطابق بینک آف چائنا باقاعدگی کے ساتھ سیکورٹی ہدایات پر عمل درآمد کی جانچ پڑتال کرے گا اور وقتا فوفتا کاروبار اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے متعلق سیکورٹی ہدایات کو اپ ڈیٹ کرے گا۔ ضروری نہیں کہ بینک آف چائنا ہر اپ ڈیٹ کے بارے میں صارفین کو اپ ڈیٹ کرے. آپ کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ تحفظ کے بارے میں شعور کو بڑھانے کے لۓ ان ہدایات کو ذہن میں رکھیں۔ 

Related Information