بینک اکاؤنٹ
بینک اکاؤنٹ
تعارف
بینک اکاؤنٹ خدمت سے مراد یہ ہے کہ بینک آف چائنا کی کراچی شاخ کے صارفین کی طرف سے کھولے گئے تمام اکاؤنٹس جائز دستاویزات کے حامل ہیں یا اس کی کسی شاخ سے حساب کی معلومات، لین دین کی تفصیلات اور دیگر اکاؤنٹس کی معلومات تک آن لائن بینکنگ کے ذریعے رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔
کام
1۔ اکاؤنٹ کا جائزہ: یہ صارفین کی طرف سے آن لائن بینکنگ سے منسلک تمام اکاؤنٹس کی معلومات کو ظاہر کرتا ہے، جس میں اکاؤنٹ نمبر، فرضی نام، قسم، کرنسی، دستیاب حساب اور اکاؤنٹ کا حساب شامل ہیں؛
2۔ لین دین کی تفصیلات: صارفین لین دین کی تاریخ، لین دین کی مختصر معلومات، کرنسی، نقد رقم/مبادلہ، وصول ہونے والی رقم، ادا کی گئی رقم، حساب وغیرہ وغیرہ سمیت دیگر معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور منسلک اکاؤنٹس کی تفصیلات ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں؛ صارفین مختلف مدت کے دوران لین دین کے بارے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں؛
3۔ ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹ کی معلومات: صارفین اکاؤئنٹ کی موجودہ حیثیت، کرنسی، موجودہ حساب اور ٹرم ڈپازٹ اکاؤنٹ کے دستیاب حساب کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں؛
4۔ اکاؤنٹ کا انتظام: صارفین اکاؤنٹ کے فرضی نام کو تبدیل کرسکتے ہیں، آن لائن بینکنگ سے منسلک اکاؤنٹس کو منسوخ کر سکتے ہیں، اور دوسرے اکاؤنٹس کو آن لائن بینکنگ سے منسلک کرسکتے ہیں۔
ممکنہ صارفین
اس خدمت کا نفاذ آن لائن بینکنگ کے تمام کاروباری صارفین پر ہوتا ہے۔
درخواست کے لیے اہلیت
بینک آف چائنا کی آن لائن بینکنگ کے تمام صارفین اس خدمت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
وقت
بینک آف چائنا کی کاروباری آن لائن بینکنگ تک رسائی ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے ہو سکتی ہے۔
تجاویز
لین دین کی تفصیلات کے بارے میں معلومات کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت کا دورانیہ تین ماہ ہے۔
تعریف
اکاؤنٹ کا فرضی نام: ایک صارف ہر اکاؤئنٹ کے لیے ایک فرضی نام تفویض کر سکتا ہے جس کے ذریعے ہر اکاؤنٹ کو یاد کرنا آسان ہے۔
